انتخابی سیاست میں ان کا کوئی رول باقی نہیں رہا،مخالفین اپنے لیے کوئی اور روزگار ڈھونڈ لیں، اسد بلوچ

پنجگور(قدرت روزنامہ) بی این پی عوامی کے تحت پنجگور میں صوبائی اسمبلی کی نشتوں کی بحالی کی خوشی میں شاندار موٹر سائیکل ریلی میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت ریلی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ خدابادان سے برآمد ہوئی جو گرمکان سے ہوتاہوا وشبود سریکوران چتکان عیسئی سے پھر تسپ سے ہوکر خدابادان میں اختتام پزیر ہوئی ریلی کی قیادت بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما نوراحمد بلوچ ضلعی آرگنائزر رحمدل بلوچ مئیر کارپوریشن شکیل احمد قمبرانی، ڈپٹی مئیر عبدالباقی، مرکزی کمیٹی کے ارکین نثاراحمد، حاجی محمد اکبر، عطاء￿ مہر زاکر بلوچ نعیم آفتاب حاجی منیراحمد اور دیگر نے کی ریلی میں شریک ہزاروں افراد کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آج کا ریلی آنے والے الیکشن کے لیے ایک ریفرنڈم ہے مخالفین نوشتہ دیوار پڑھ لیں اور اپنے لیے کوئی اور روزگار کی ڈھونڈ لیں انتخابی سیاست میں اب انکا کوئی رول باقی نہیں رہا ،عوام نے ان کو سرے سے مسترد کردیا ہے میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ پانچ سال مجھے ملے اور پانچ تک نیشنل پارٹی نے پنجگور پر حکمرانی کی عوام فیصلہ کرلیں کہ کس دور میں پنجگور نے ترقی کی اور کس کے دور میں پنجگور ایک کھنڈر تھا نیشنل پارٹی نے جو احسان پنجگور کے عوام پر کیا اسکے زخم کافی گہرے ہیں اور اس وقت کے نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجگور کا ایک سیٹ کم ہوا پانچ سال تک نصف آبادی آواران کی جھولی میں جاگرا جس سے ان علاقوں میں عوامی فلاح وبہبود کے کاموں پر بریک لگ گیا انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے پانچ سالوں کے دوران پنجگور کو وہ سب کچھ دیا جسکا مخالفین اپنے کئی ادوار میں بھی تصور نہیں کرسکتے یونیورسٹی زرعی کالج پولی ٹیکنیک کالج لاء کالج، بی آر سی مختلف علاقوں میں کالجز اور کشادہ سڑکیں کھیلوں کے میدان ڈیجٹل لائیریری کمپلکس آر ایچ سی ہسپتال سمیت بے شمار ترقیاتی کام جو عوام کے اجتماعی ترقی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں آج وہ عملی طور پر نہ صرف زمین پر موجود ہیں بلکہ ان سے پنجگور کے عوام مستفید بھی ہورہے ہیں میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ آج کی ریلی کا مقصد نیشنل پارٹی کو یہ یاد دلانا تھا کہ جو سیٹ تمارے نمائندوں کی نااہلی کی وجہ سے آواران میں جاکر ضم ہوا تھا وہ آج بی این پی عوامی کی جہدوجہد اور کوششوں سے بحال ہوئی ہے بی این پی عوامی اس سرزمین کو ماں کا درجہ دیتی ہے اور ماں کی حرمت کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا میراسداللہ بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک بار پھر چور دروازے سے اقتدار میں پہنچنا چاہتی ہے انکے بڑے برملا یہ کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ انکو اس مرتبہ سلیکشن کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ ہمارا اللہ تعالی کی زات پر کامل ایمان ہے اور تبدیلی کا زریعہ عوام کو سمجھتے ہیں دونوں سیٹوں پر نیشنل پارٹی کو اللہ تعالی کی مدد اور عوام کے ووٹوں سے تاریخی شکست دینگے انہوں نے کہا کہ اب سیاست میں منافقت کی گنجائش نہیں ہے عوام عملی کام دیکھتے ہیں اور اس بنیاد پر وہ ووٹ کاسٹ کرتے ہیں نیشنل پارٹی آج عوام سے ووٹ مانگے گی تو کس بیس اور منشور پر ووٹ مانگتا ہے اس نے ہمیشہ پنجگور کا نقصان ہی کیا ہے پنجگور کی تشخص کو ختم کرکے پانچ سال تک پنجگور کے کوچہ جات کو ترقی کے عمل سے دور رکھا جس سے پسماندگی غربت میں اضافہ ہوا میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہمارے منشور میں پنجگور کی اجتماعی ترقی کے لیے جامع پروگرام ہے 2018 سے لیکر 2023 تک جتنے منصوبے شروع کیئے تھے وہ آج مکمل ہوچکے ہیں پنجگور میں میڈیکل کالج اور انجنئیرنگ کالج کی منظوری بی این پی عوامی کے منشور کا حصہ ہیں اور پنجگور کے کوچہ جات کو بھی شہر کی طرز پر ترقی دینگے بجلی روڑ اسپتال سکول اور کالجز کی سہولت دینگے عوام ترقیاتی عمل کے ساتھ کھڑے ہیں آج کی ریلی نے ثابت کردیا کہ پنجگور باضمیر اور غیور عوام کا شہر ہے انہیں اب کھوکھلے نعروں کی بنیاد پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی غریبوں کی پارٹی ہے جس طرح ورکروں نے پارٹی کے ساتھ وفا کی ہے پارٹی بھی انکے ساتھ وفادار رہے گا انہوں نے کہا کہ بڑے پیٹ والوں کی کاسگ میں سوراخ ہے انکو جتنے بھی کھلاو پلاو انکا پیٹ بھرتا نہیں ہے اگلے دن پھر منہ ٹیڑھا کرکے ناشکری پر اترآتے ہیں انہوں نے پارٹی رہنما اور کارکنوں کو کامیاب ریلی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کارکن پارٹی کے اصل سرمایہ ہیں انکی قربانیوں کو رائیگان جانے نہیں دیا جائے گا

. .

متعلقہ خبریں