کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ہزارہ ٹاؤن میں گھریلو ناچاقی کی بناء ماں نے 4 بچیوں سمیت زہر پی لیا، ماں اور تین بیٹیاں چل بسیں جب کہ ایک بچی کی حالت تشویش ناک ہے .
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ گھریلو کشیدگی کے سبب پیش آیا جس کے بعد امدادی ادارے نے میتیں بی ایم سی اسپتال منتقل کردیں جب کہ ایک بچی کو تشویش ناک حالت میں بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا .
واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 3 ماہ سے خودکشیوں کی تعداد میں کئی گناء اضافہ ہوا ہے جو کہ تشویش ناک امر ہے .
. .