سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا ہے کہ کراچی شہر پورے ملک کا معاشی حب ہے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی کے برابر ہے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس24 سے ملاقات کی۔وار کورس کے چیف انسٹرکٹر میجر جنرل عامر نجم وفد کی سربراہی کر رہے تھے۔
اس دوران آئی جی پولیس رفعت مختار نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ سندھ پولیس میں 12 ہزار اسٹاف کی کمی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج ہے، سندھ میں 20830 موبائل چھیننے کے واقعات ستمبر 2023ء تک ہوئے ہیں، سندھ میں موٹرسائیکل چوری کی 36369 وارداتیں ہوئی ہیں۔
بریفنگ کے دوران آئی جی پولیس سندھ نے بتایا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں، اغواء برائے تاوان کے 221 کیسز 2023ء میں ہوئے ہیں، 2022 میں 81 کیسز تھے، اغواء برائے تاوان کے لاڑکانہ ریجن میں سب سے زیادہ 128 کیسز ہوئے، ڈکیتوں کے خلاف ایک بھرپور آپریشن کر رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو نے شرکاء کو بریفنگ دی۔چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ہے، مردوں کی شرح خواندگی 71 فیصد اور خواتین میں شرح خواندگی 46 فیصد ہے، بچوں کی اموات کی شرح 1000 میں سے 39 ہے۔
چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگریجو کا بتانا تھا کہ سندھ 2100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس پیدا کرتا ہے، سندھ کی آئل پروڈکشن 8.049 ملین بیرل ہے، سندھ زرعی اعتبار سے خوشحال صوبہ ہے، سندھ میں کپاس کی پیداوار 1.862 ملین بیلس اور گندم 3.94 ملین میٹرک ٹن ہے۔
اجلاس سے خطاب کے دوران نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کر رہے ہیں، پولیس اور رینجرز مل کر کام کر رہے ہیں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے کرائم کنٹرول آسان ہو گا، صوبے میں اسٹریٹ کرائم کے بہت سے اسباب ہیں، جرائم کے رجحان میں غربت، غیر قانونی تارکین وطن اور ڈرگ مافیا شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں امن، صنعتی اور زرعی ترقی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ملک میں اگلے 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے مختلف شہروں میں اگلے 25 دنوں کے دوران تین ہیٹ…

9 mins ago

مودی حکومت نے انتخابی فائدہ لینے کیلئے متنازع شہریت کے قانون پر عملدرآمد شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں نریندر مودی کی حکومت نے انتخابی فائدہ حاصل کرنے کیلئے…

16 mins ago

ٹیکس نظام کی آسٹریلیا یا بھارت کی طرز پر اوور ہالنگ کی جائے: آئی ایم ایف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سالانہ ٹیکس جمع کرنے کا ہدف 112 کھرب سے 115 کھرب روپے کے…

22 mins ago

آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی یونٹ تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے فی…

30 mins ago

نیویارک ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار، اسپورٹس اسٹارز اسٹیڈیم کی جھلک دیکھنے پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیویارک کا نساؤ اسٹیڈیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے…

37 mins ago

متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی ماہرین کیلئے خصوصی بلیو ویزے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کا ماحولیاتی ماہرین کیلئے بلیو ویزے کا اعلان کردیا…

55 mins ago