جمہوریت ہر شہری کاحق ہے، شرپسندوں کا نہیں: یوسف رضا گیلانی


لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی رہنما، سابق وزیرِ اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہر پارٹی اور شہری کا حق ہے لیکن شرپسندوں کا نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جمہوریت میں نہیں آتے جو پاکستان کی املاک پر حملہ آور ہوئے۔
اُنہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف جائیں۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حلقہ بندیوں پرکسی کو اعتراض ہو گا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جنوری میں انتخابات پر صرف مولانا فضل الرحمان نے اعتراض کیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ہم نے قبائل سے بات چیت کی، آپریشن بھی شروع کیا، افغانستان کے 3.5 ملین مہاجرینِ ابھی تک یہاں ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے مل کر تیار کیا ہے۔

Recent Posts

عدلیہ اور پارلیمان آمنے سامنے، ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر آئینی بحران کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان آمنے…

14 mins ago

نویا نویلی نندا نے سوشل میڈیا ٹرولنگ پر خاموشی توڑ دی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم منظور کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا…

6 hours ago

ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے…

6 hours ago

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ نکات پر خیبرپختونخوا حکومت کا اعتراض

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کی حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے کچھ…

6 hours ago

آصف زرداری کی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

کراچی(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید…

6 hours ago