ڈچ سائنسداں کی پاکستان میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی


لاہور (قدرت روزنامہ)ترکیہ کے زلزلے کی پیش گوئی کرنے والے ڈچ سائنسداں نے پاکستان کے لفے خطرے کی گھنٹی بجا دی . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچ تحقیق کار فرینک ہوگر بیٹس نے پاکستان سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے الٹیمیٹم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت 6 یا اس سے زائد ہو سکتی ہے .


میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ای او ایس) نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقت ور ممکنہ زلزلے کا ریجن قرار دیا ہے .


ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے مطابق سطحِ سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کی اطلاع ہے، جس کی وجہ سے درج ذیل نقشے میں ہلکے گابی رنگ والے علاقوں بشمول پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں آئندہ 48 گھنٹوں میں طاقت ور زلزلہ آنے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں