شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ان کا بھتیجا شیخ شاکر گھر پہنچ گیا


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے ساتھ گرفتار ہونے والا ان کا بھتیجا شیخ شاکر گھر پہنچ گیا۔ شیخ راشد شفیق نے شیخ شاکر کے گھر واپس پہنچنے کی تصدیق کردی، شیخ رشید کے ملازم اور ڈرائیور کو پہلے ہی رہا کر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی سے 7 دن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور ان کے ساتھ دیگر 2 اشخاص کہاں ہیں؟ آپ لکھ کر عدالت کو دیں گے یا شیخ رشید کو پیش کریں گے؟
آر پی او راولپنڈی نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا۔ عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، 2 دن کی مہلت بھی بہت زیادہ ہو گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Recent Posts

فلم کالکی نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کمل ہاسن کی فلم کالکی نے باکس آفس پر اپنی ریلیز سے…

3 mins ago

محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت 4 جولائی تک ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست…

6 mins ago

کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی۔…

10 mins ago

کراچی میں بجلی بندش کیخلاف شہری مشتعل ، احتجاج،پتھراﺅ، ، شیلنگ اور فائرنگ ،پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا…

16 mins ago

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ڈفر کہہ دیا، اصل معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کبھی…

22 mins ago

عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے بانی چیئرمین پی…

35 mins ago