کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی حکومت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح مستعد و تیار ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس )کی جانب سے کی گئی پیشن گوئی کے حوالے سے کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ زلزلے کی قبل از وقت پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی کہ زلزلہ کب اور کہاں ائے گا – تاہم قدرتی آفات ایک مسلمہ حقیقت ہیں ہماری ایمرجنسی سروسز بشمول ایم ای ار سی٫ پی ڈی ایم اے, آرمی ایف سی٫ سیول انتظامیہ ، لیویز ،پولیس ،فائر بریگیڈ اور میڈیکل ٹیمیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ پر سکون رہیں اور مستند ذرائع سے خود کو باخبر رکھیں اور ایمرجنسی کی صورت میں حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ نگران صوبائی حکومت پہلے ہی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن جاری رکھے ہو ہے کیونکہ بلڈنگز کوڈ کے خلاف اور نالوں و کاریزات پر تعمیر ات کو ایسی صورتحال میں خطرات درپیش ہو سکتے ہیں
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…