بلوچستان میں3 علاقوں کی حلقہ بندیاں قبول نہیں، مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندی ضروری ہے، مولانا واسع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائ اسلام (ف) بلوچستان کے امیر و سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلوچستان کی3 حلقوں کے حوالے سے کی جانے وا لی حلقوں بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات نومبر یا فروری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں کیونکہ جنوری میں انتخابات کرانا کا مقصد بلوچستان اور شمالی علاقے جوکہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہوتے ہیں وہاں کے لوگوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھنا ہے پی ڈی ایم نا اہل مسلط کردہ حکومت کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے کے لئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد بنا تھا الیکشن میں حصہ لینے کے لئے نیا اتحاد وجود میں لایا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جمعیت علمائ اسلام کے صوبائی دفتر میں گزشتہ روز صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آغا محمود شاہ، مولوی کمال الدین، صوبائی نائب امیر مولانا غلام سرور موسیٰ خیل، سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی میر عثمان بادینی، میر یونس عزیز زہری، میر زابد ریکی، دلاور خان کاکڑ، عنایت اللہ بازئی، خلیل الرحمن دمڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کے لئے جنوری میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا اس حوالے سے ہماری جماعت کے صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں اور کی جانے والی حلقہ بندیوں سمیت مختلف امور زیر بحث لائے گئے ہیں۔ اجلاس میں جنوری میں الیکشن ہونے کی صورت میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔جمعیت نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ہی الیکشن کا ارادہ کیا تھا۔اور کہا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اور اتحادی اس بات پر متفق ہو اور آنے والے انتخابات کے لئے نگران حکومت قائم کی جائے اور وہی بجٹ بھی پیش کریں۔ اور انتخابات صاف اور شفاف طریقے سے ممکن بنایا جائے تاکہ 2018 کے الیکشن کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے فوری الیکشن کا ارادہ تھا۔لیکن عدم اعتماد کے فورا بعد الیکشن کے فیصلے پر اتحادیوں نے ساتھ نہیں دیا۔اگر ہم اتحادیوں کیخلاف جاتے تو پی ڈی ایم سے ہی دور ہونا پڑتا۔اتحاد کو برقرار رکھنے کیلئے عدم اعتماد کے فوراً بعد الیکشن کے طرف جانے کا مطالبے پر زور نہیں دیا۔عدم اعتماد کے بعد مقتدر قوتوں نے چیئرمین تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر غلطی مان لی تھی۔جس کے بعد 9مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ کیاگیا فوجی تنصیبات پر تو صرف دشمن ہی حملے کرتے ہیں۔جس طرح انہوں نے جناح ہا?س ، جی ایچ کیو اور قومی تنصیبات پر حملے کرکے سلیکٹڈ نے ملک کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ یہ ملک دشمن ہیں۔جس کا واضح ثبوت انہوں نے 9مئی کو پیش کیا ہم نے چیئرمین تحریک انصاف کے چار سالہ دور حکومت میں 15ملین مارچ کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد کانفرنسز منعقد کی اور ہم نے پاکستان کو بچا لیا۔ہم نے ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا اور ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے بعد مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کو قبول کرلیا۔اور مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندی ضروری ہے۔جو قانونی تقاضہ ہے بدقسمتی سے سرد موسم میں الیکشن کا اعلان کیا گیا جہاں ملک کا نصف حصے میں رہنے والوں کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا۔ نومبر یا فروری کے آخری ہفتے میں الیکشن کرائے جائےں۔ملکی صورتحال کا واحد حل فوری صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔بلوچستان کے تین حلقوں موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت اور ہرنائی ، چمن کے حلقوں پر تحفظات ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مستونگ میں پہلے بھی حالات خراب تھے وہاں پر پہلے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ پر حملہ اور اس کے بعد عید میلاد النبی کے جلوس کے موقع پر حملہ ہوا ان سمیت ہنگو واقعہ قابل مذمت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائ اسلام نے عام انتخابات 2024 کے لئے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ دہشت گردی کے واقعات پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے اور مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علما اسلام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے اور انتخابات کے بارے میں ہم نہ تو عدالت جائیں اور نہ ہی احتجاج کریں گے لیکن اپنے تحفظات کے حل کے لئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فورم پر جائیں گے۔ اور آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے بلوچستان میں ہماری جماعت حکومت بنائے گی جس طرح ماضی میں 85 ارب روپے کے بجٹ سے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا ہے ایک بار پھر 700 ارب روپے کے بجٹ سے نان ترقیاتی بجٹ کو کم کرکے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دیں تاکہ بلوچستان کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے فلسطین یکجہتی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے…

2 mins ago

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

9 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

11 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

21 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

23 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

34 mins ago