کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے آج بروز پیر سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ اور سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں مستونگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی . گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر حضرات کی بروقت اقدامات اور بہترین نگہداشت کو لائق تحسین قرار دیا .
بعدازاں وہ سول ہسپتال جناح روڈ ٹراما سینٹر گئے جہاں انہوں نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات بشمول ائیر مٹیریس، ٹائٹ ساکس، سکشن مشین اور پلس آکسی میٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی . گورنر بلوچستان نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی .
. .