سانحہ مستونگ کے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات دی جائیں، گورنر بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے آج بروز پیر سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ اور سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں مستونگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور ان سے خیریت دریافت کی اور موقع پر موجود ڈاکٹر حضرات کی بروقت اقدامات اور بہترین نگہداشت کو لائق تحسین قرار دیا۔ بعدازاں وہ سول ہسپتال جناح روڈ ٹراما سینٹر گئے جہاں انہوں نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو علاج معالجہ کی طبی سہولیات بشمول ائیر مٹیریس، ٹائٹ ساکس، سکشن مشین اور پلس آکسی میٹر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ گورنر بلوچستان نے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

Recent Posts

نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی مہوش علی نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

سٹاک ہوم (قدرت روزنامہ )پاکستانی کھلاڑی مہوش علی نے نورڈک جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ…

4 mins ago

کراچی دھماکا، چین کی مذمت، قصور واروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے بین الاقوامی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب چینی عملے کو…

6 mins ago

انناس کھانے سے گلے میں خراش اور زبان میں جلن سے بچنےکا صحیح طریقہ

کھٹا میٹھا انناس مزیداراور صحت بخش بھی ہے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انناس کا ذائقہ دیگر…

16 mins ago

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں جام شہادت…

17 mins ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کی تحقیقات میں اہم تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار، خصوصی تفتیشی ٹیم بھی تشکیل کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں…

29 mins ago

راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی منظوری

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کابینہ کمیٹی برائے امن وامان نے راولپنڈی اور اٹک میں فوج تعیناتی کی…

32 mins ago