کراچی(قدرت روزنامہ)بھارت میں پھیلنے والے ’خطرناک وائرس نپاہ‘ کے پاکستان میں بھی ممکنہ پھیلاؤ کا ممکنہ خطرہ ہے،جس کے سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو بھی ایڈوائزری جاری کردی ہے.تفصیلات کے مطابق نپاہ (nipah)نامی وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر تمام عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سندھ نے تمام اسپتالوں کو مراسلہ لکھ دیا،محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں کے ایم ایس ، ڈائریکٹرز، اور محکمہ لائیو اسٹاک کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نپاہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے ،وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر میں درد ،جسم میں درد ، کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں،سندھ سمیت پاکستان بھر میں تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…