اعجاز چودھری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو جیل میں بی کلاس دینے کیلئے دائر درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی . لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اعجاز چودھری کو جیل میں بیٹر کلاس دینے کیلئے ان کی اہلیہ سلمیٰ اعجاز کی درخواست پر سماعت کی .

اس موقع پر وکیل پنجاب حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ پیش ہوتے رہے ہیں، انہوں نے اس نوعیت کے فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے . اس پر جسٹس شہرام سرور چودھری نے استفسار کیا کہ کیا وہ اپیلیں بنچ میں سماعت کے لیے فکس ہیں؟ وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ جی وہ جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں . بعدازاں عدالت نے درخواست جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کردی . . .

متعلقہ خبریں