پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی فائونڈیشن کیساتھ معاہدے کی تجدید کر دی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کر دی ہے۔ ایس اے ایف مزید دو سال کے لیے پی سی بی کا چیریٹی پارٹنر رہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2019 میں شاہد آفریدی فاؤنڈ یشن کے ساتھ دو سال کے لیے معاہدہ کیا تھا۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ پی سی بی کا شراکت دار ہے، ماضی میں ایس اے ایف کا لوگو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی کٹس پر نمایاں طور پر موجود رہ چکا ہے۔پاکستان کرکٹ

بورڈ برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کے مسائل اجاگر کرنے کے اقدامات اور پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان پولیو ایراڈیکیشن پروگرام کے ساتھ مل کر کام کر ے گا۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن 2014 میں قائم کی گئی تھی جس کا مقصد معاشرے میں بہتر حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب اور بے سہارا افراد کے لیے کام کرنا تھا۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن صحت، تعلیم اور صاف پانی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔بابر حمید، ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی نے کہاکہ وہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ پارٹنر شپ میں مزید دو سال کی توسیع پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نیکہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے خود کو پاکستان کی ایک نمایاں چیریٹی فاؤنڈیشن کے طور پر منوایا ہے اس تنظیم نے پورے ملک میں غریب اور نادار افراد کے لیے کام کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پی سی بی اس پارٹنر شپ کے ذریعے چیریٹی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ہم ایس اے ایف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ پورے پاکستان میں لاکھوں لوگوں کے لیے روشنی کی کرن بنے رہیں گے۔گلوبل چیئر مین ایس اے ایف شاہدآفریدی نے کہاکہ مجھے فخر ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ میری پارٹنر شپ کھیل کے کیرئیر سے آگے بڑھ چکی ہے ،اس لیے پاکستان کرکٹ بورڈ شاہدآفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ مزید دو سال کے لییتعاون کو جاری رکھے گا۔شاہد آفریدی نے فاؤنڈیشن کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن اپنے ملک کے لوگوں کی فلاح اور بہتری کے لیے کام کو جاری رکھے گی۔اس عظیم مقصد میں پاکستان کے قومی ہیروز بھی ہمارے ساتھ شامل ہیں۔

Recent Posts

رینجرز، ایف سی، کوسٹ گارڈ کے انسداد اسمگلنگ اختیارات میں توسیع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت کا اشیائے ضروریہ اسمگلنگ روکنے کیلئے کریک ڈاﺅن جاری، انسداد اسمگلنگ کے لیے…

6 mins ago

بلوچستان کے عوام کو ٹیکس کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہوگی، آصف ترین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین (BRA) نور الحق بلوچ کی محدود وسائل میں کارکردگی قابل تحسین ہے، ان…

11 mins ago

حب شہر اور صنعتی ایریا میں جرائم کی بڑھتی وارداتیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

حب(قدرت روزنامہ)حب شہر اور انڈسٹریل ایریا میں امن وامان کی صورتحال گمبھیر ہو گئی نذر…

17 mins ago

موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز کو غیر حاضر قرار دیے جانے کے بے بنیاد…

23 mins ago

موسمیاتی تبدیلی میں سب سے زیادہ خواتین متاثر ہورہی ہیں، سیمینار سے مقررین کا خطاب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی سیاسی قیادت سول سوسائٹی کے نمائندوں اور تحفظ نسواں پر کام کرنے…

29 mins ago

پنجاب اور سندھ میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں سے بھتے وصول کیے جاتے ہیں، گڈز اونرز یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی نور احمد شاہوانی نے کہا ہے…

34 mins ago