بلوچستان پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور تمام کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے،جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے جرمن قونصلر کا بلوچستان میں پرتپاک خیر مقدم کیا اور مستونگ کے المناک واقعے کے بعد بلوچستان کے عوام کے ساتھ ان کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی پر اظہار تشکر کیا . انہوں نے جرمنی کے سفارت خانے اور قونصلیٹ کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ وردی میں ملبوس ہمارے بہادر مردوں اور خواتین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جو ہماری قوم کو دہشت گردی کے چنگل سے بچانے کے لیے بے لوث اپنی جانیں قربان کرتے ہیں .
صوبائی وزیر جان اچکزئی نے مزید زور دے کر کہا کہ بلوچستان پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے . انہوں نے انسانی حقوق، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے قومی اتحاد کے دن کے موقع پر جرمنی کو دلی مبارکباد پیش کی . تعریف کے اظہار میں، جان اچکزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی جانب سے جرمنی کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کے طور پر شیلڈ پیش کی .
. .