وریندر سہواگ نے ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو شکست کی خواہش کا اظہار کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا .

کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر ویندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول اس ورلڈکپ میں حیران کن سرپرائزز دیکھنے کو ملیں گے، جو کرکٹ شائقین کو حیریت میں مبتلا کرسکتے ہیں .

سابق اوپنر نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کیلئے کسی قسم کی مشکل نہیں چاہتا لیکن شائقین کرکٹ کو حیران کرنا ہے تو ایسا ہونا چاہیے کہ افغانستان میگا ایونٹ میں پاکستان کو ہرائے، نیوزی لینڈ آسٹریلیا کو شکست سے دوچار کرے یا جنوبی افریقہ انگلینڈ کو ہرائے . اس ورلڈکپ میں مزید دلچسپی بڑھ جائے گی .


سہواگ نے ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف برتری کے حوالے سے کہا کہ بطور ہندوستانی چاہتا ہوں کہ گرین شرٹس کے خلاف ہمارا ریکارڈ مزید مستحکم ہو .

. .

متعلقہ خبریں