لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی . اداکارہ کی شادی کے حوالے سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں لیکن اب ماہرہ نے خود مداحوں کیساتھ اپنے خوبصورت لمحات کو شیئر کیا ہے .
اداکارہ نے ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ’میرا شہزادہ سلیم‘ لکھا، ویڈیو میں ماہرہ کے بھائی اور ان کے بیٹے اذلان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے . مداحوں کی طرف سے نئے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے .
. .View this post on Instagram