ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، کپتان شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا

حیدر آباد(قدرت روزنامہ)دوسرے وارم اپ میچ میں کپتانی کے فرائض سر انجام دینے والے کھلاڑی شاداب خان نے شکست کا ذمہ دار حیدر آبادی بریانی کو قرار دے دیا . آسٹریلیا سے شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میچ کا رزلٹ اہمیت نہیں رکھتا ، ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے .

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم روزانہ حیدر آبادی بریانی کھا رہے ہیں اور شائد اسی لیے ہم تھوڑے سست ہو گئے ہیں .

والد ویلڈ ر تھے ، حارث روف نے اپنی زندگی کے مشکل ترین دنوں کی کہانی سنا دی ، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں


شاداب خان کا کہنا تھا کہ نتائج ہمارے ہاتٍھ میں نہیں ، ہماری الیون سائید طے ہو گئی ہے ، ہم اپنی بینچ سٹرنتھ کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ اپنی مہارت دکھا سکیں . انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو آپ کو اعتماد ملتا ہے ، ہمیں کنڈیشنز کا بھی پتہ چلنا شروع ہو گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں