نگراں صوبائی وزیر اطلاعات کی یقین دہانی، کوئٹہ ریڈ زون میں جاری دھرنا ختم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ریڈ زون میں جاری دھرنا نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کی یقین دہانی پر ختم ہوگیا متاثرین نے ریڈ زون میں نعش رکھ کر دھرنا دیا ہواتھا متاثرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں فوری طور پر گرفتار کیا جائے صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا اور قانون کو حرکت میں لانے کی ہدایت کی صوبائی وزیر کی یقین دہاتنی پر دھرنا ختم کیا اس موقع پر نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ قانون سب پر لازم ہے قانون سے کوئی بالاتر نہیں متاثرین یقین رکھے کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا واضح رہے جنگل پیر علیزئی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما معین الدین اچکزئی کی لاش ریڈ زون میں رکھ کر کے دھرنا دیا تھا مقتول کو جنگل پیر علیزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا دھرنے کے شرکا نے پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا عمائدین کا مطالبہ تھا کہ قتل کی تحقیقات کرائم برانچ سے کی جائے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago