حاجی لشکری کی مستونگ آمد، سانحہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے تعزیت

مستونگ(قدرت روزنامہ) 12 ربیع الاول 29ستمبر بروز جمعہ مستونگ میں جشن میلاد النبی کے جلوس میں دھماکے کے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری . سینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی، سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد، نوابزادہ پیرہ رئیس رئیسانی نے مستونگ پہنچ کر شہید محمد رفیق لہڑی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا .

اس موقع پر حاجی لشکری اور ان کے ہمراہ ہمراہ آئے ہوئے سیاسی قبائلی رہنما?ں نے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام جاں بحق افراد کے درجات بلند اور پسماندگان سمیت لواحقین کو اس عظیم اور نہ بھولنے والے صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے .

. .

متعلقہ خبریں