کوئٹہ (قدرت روزنامہ) چیف سیکرٹری سمیت کسی ڈی سی وغیرہ کا دباﺅ قبول نہیں کریں گے۔ قانون سب کےلئے برابر تجزیہ کے بغیر ریٹ قبول نہیں ،ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا نے منان چوک پر نان بھائیان اور دیگر تاجر برادری کے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جنرل سیکرٹری ولی افغان ، حاجی اسلم ترین، سید حیدر آغا، آمردین آغا، حاجی شاہ محمد میاں خیل ، علی خان ترہ کئی، اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور امن و امان کے بحالی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے لیکن بعض اوقات چند ایک نااہل آفیسر کی غلاط پالیسی اور تاجر دشمنی کی وجہ سے ہم سخت احتجاج پر مجبور ہوجاتے ہیں ہم نے ہمیشہ واضع کیا ہے کہ کسی کا حق کھائیں گے نہ کسی کو اپنا حق کھانے دیں گے چاہے کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چار مہینوں سے ڈی سی اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے چکر لگا لگا کر تھگ گئے ہیں کہ اشیائ خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کرنے سے پہلے تجزیہ کر لیا کریں تاکہ بعد میں مسلے پیدا نہ ہو تاجر برادری مہنگی اشیائ خرید کر سستے داموں کیسے فروخت کر سکتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے مہنگائی کی حکومت کی بیدا کردہ ہے رات کی تاریکی میں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 33 روپے کا اضافہ کرتی ہے اس کے علاوہ بجلی ، گیس، ایل پی جی کی قیمتوں میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے تاجر برادری بھی مجبور ہے انہوں نے کہا کہ ہم ہرگزیہ نہیں چاہتے ہیں کہ صوبے میں افراتفری ہو آئے روز ہڑتالیں ہو ایک طرف امن و امان کی مخدوش صورتحال کی وجہ سے کاروبار نہیں ہے دوسری طرف سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئے روز کی ہڑتالوں سے اب تاجر برادری بیزار آچکی ہے ہم چیف سیکرٹری بلوچستان کو دعوت دیتے ہیں کہ آئے یاہمیں بلائیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکے طاقت کا بیجا استعمال کسی مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہم اب مزید تاجر برادری کی تذلیل برداشت کریں گے ہمارا مطالبہ قانون کے مطابق ہے کہ اشیائ خورونوش کی قیمتوں کا تعین کرنے سے پہلے انکا تجزیہ کرلے جو ریٹ بنتا ہے اسکا اعلان کریں من و عن تسلیم کریں گے بصورت دیگر ھم کسی کا بیجا دباو ، پکڑ دکڑ کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…