تربت، گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کیخلاف طالبات کا احتجاج

کیچ(قدرت روزنامہ) کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف طالبات کا احتجاج، مرکزی شاہراہ بلاک کردیا . کیچ کے علاقے کیساک کی گرلز اسکول میں اساتذہ کی عدم موجودگی کے خلاف اسکول کی بچیاں سڑکوں پر آگئیں، احتجاجاً تربت تا پنجگور شاہراہ بلاک کردیا .

احتجاجی طالبات کا کہنا تھا کہ کاغذوں میں اسکول کی اپگریڈیشن کے باوجود اسکول میں اساتذہ سالوں سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں . انہوں نے الزام عائد کیا کہ انکے اساتذہ تربت سٹی میں رہائش لیکر مفت تنخواہ اٹھاتے ہیں اور بچیوں کی تعلیمی سال ضائع ہورہی ہیں . اس ضمن میں طالبات نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیکر اسکولوں کو تباہی سے بچائیں .

. .

متعلقہ خبریں