جن لوگوں کے نام پر سرکاری گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انکو قانون کی گرفت میں لائیں گے . جان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت نیوز ) بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ کرلیا ‘سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنیوالا سابق وزررا کیحلاف مقدمے درج کئے جائینگے .
نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ اس وقت حکومت بلوچستان کے مختلف اداروں کی 50 سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر اندر سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج ہوگی . مذکورہ سرکاری گاڑیاں چلانے والوں کو گرفتار کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد گاڑیاں جمع نہ کرانے پر دوبارہ ایف آئی آر درج کی جائے گی . جن لوگوں کے نام پر سرکاری گاڑیاں الاٹ ہوئی ہیں انکو قانون کی گرفت میں لائیں گے . جان اچکزئی
. .