جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے،احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے ملک آئین کے تحت چلے .

انہوں نے کہا ہے کہ آئین پرعمل نہ ہوا تو دفاع بھی کمزور ہوجائے گا ، پی ٹی آئی آدھا سچ بولتی ہے ، ملک میں مہنگائی ، غربت ، بے روزگاری بلند ترین ہے ، پاکستان کے حکمرانوں کی نالائقی بھی بلند ترین سطح پر ہے . مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں بلندی ہونی چاہیے تھی وہاں پستی ہے ، ان نالائقوں سے3سال میں موٹروےکےسروس ایریانہیں چل سکے ، 3 سالوں میں2ہزارکلومیٹر نئی موٹروے کا جال بچھایا ، گروتھ ریٹ پست ترین کر دیا،یہ کہتے ہیں نیا پاکستان بنائیں گے . احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان32 پیسے کی کرپشن سامنے لےآئیں ہم مجرم ہونگے ، ن لیگ نے ہر جھوٹ اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا ، قوم ن لیگ کی خدمت کی گواہ ہے . انہوں نے کہا کہ جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے ، عمران خان ن لیگ پرالزامات لگاتےہیں،کئی بار انکو چیلنج کیا . مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ملک کی تاریخی ترقی ہوئی . دوسری جانب اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا . خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے . انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں . . .

متعلقہ خبریں