جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے،احسن اقبال

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے ملک آئین کے تحت چلے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئین پرعمل نہ ہوا تو دفاع بھی کمزور ہوجائے گا ، پی ٹی آئی آدھا سچ بولتی ہے ، ملک میں مہنگائی ، غربت ، بے روزگاری بلند ترین ہے ، پاکستان کے حکمرانوں کی نالائقی بھی بلند ترین سطح پر ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں بلندی ہونی چاہیے تھی وہاں پستی ہے ، ان نالائقوں سے3سال میں موٹروےکےسروس ایریانہیں چل سکے ، 3 سالوں میں2ہزارکلومیٹر نئی موٹروے کا جال بچھایا ، گروتھ ریٹ پست ترین کر دیا،یہ کہتے ہیں نیا پاکستان بنائیں گے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان32 پیسے کی کرپشن سامنے لےآئیں ہم مجرم ہونگے ، ن لیگ نے ہر جھوٹ اور پروپیگنڈے کو مسترد کیا ، قوم ن لیگ کی خدمت کی گواہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنا جھوٹ بول لیں ن لیگ کو عوام کےدل سے نہیں نکال سکتے ، عمران خان ن لیگ پرالزامات لگاتےہیں،کئی بار انکو چیلنج کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں ملک کی تاریخی ترقی ہوئی۔

دوسری جانب اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں۔

Recent Posts

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

1 min ago

ایچ آئی وی مریضوں کے علاج میں درپیش مسائل حل کیے جائیں، ایڈز نیٹ ورک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آئی وی ایڈز نیٹ ورک بلوچستان کے ارکان نے ایچ آئی وی ایڈزکے…

7 mins ago

رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی عدم تکمیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے کرپشن اور کرپٹ افراد…

15 mins ago

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، جام کمال کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ…

26 mins ago

عبدالحئی بلوچ کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آواران سے مبینہ طور پرلاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

سیاسی مخالفین کو اب اپنی ناکام سازشوں کو بند کرنا چاہیے، ضلع چیئرمین کچھی

بولان(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز یونین کونسل کٹھن کے چیئرمین کے عدم اعتماد کے انتخابات میں رند…

51 mins ago