پرویز الہٰی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ نے سماعت پرویز الہٰی کے وکیل عامر سعید راں کی عدم حاضری پر ملتوی کی، سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ جاری کر کے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کیا، نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی صدر تحریک انصاف کی گرفتاری کالعدم قرار دے، عدالت پرویز الہٰی کی کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

Recent Posts

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے بلوچستان کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد

دوروزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2024ء(کوئٹہ چیپٹر) کا افتتاح 15مئی کو بیوٹم یونیورسٹی کوئٹہ میں کیا…

2 hours ago

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

2 hours ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

3 hours ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

3 hours ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

3 hours ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago