2024کے بعد پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا آغاز کریں گے: احسن اقبال


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2024 کے بعد ہم پھر سے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے۔
ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 21 اکتوبر کو قائد نوازشریف وطن واپس آرہے ہیں، نوازشریف کی واپسی ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگئی ہے، 2013 میں سابق وزیراعظم کو آج سے مشکل حالات ورثے میں ملے تھے، پاکستان میں بدامنی عروج پر تھی، غیر ملکی سرمایہ کار بھاگ چکے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2017 تک مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بیروزگاری ختم ہوگئی تھی، ایک بدترین سازش کے ذریعے نوازشریف کو نااہل کیا گیا، آج سازش کے کردار خود گواہی دے چکے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف سازش ہوئی، پاکستان نے اس عمل کی بہت بھاری قیمت ادا کی، پاکستان پر ایک ناکامی مسلط کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جس نے یونین کونسل تک نہیں چلائی تھی اس کو ایٹمی طاقت کی کنجیاں دے دی گئیں، چیئرمین پی پی ٹی آئی جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے تھے تو ہم نے چیخ چیخ کرکہا تھا یہ غریبوں کے مستقبل کا سودا کررہے ہیں اس کا نتیجہ بدترین مہنگائی کی صورت میں نکلے گا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہمیں چیئرمین پی ٹی آئی کے کئے گئے معاہدے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، ہم 2024 میں کامیاب ہو کر عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں گے، 2024 سے ایک نیا سفر شروع ہو گا، 2024 کے بعد ہم پھر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کاآغاز کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی عالمی شخصیت کے باعث ہم دوست ممالک سے مثالی تعاون کو بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے، یقین ہے نوازشریف کی قیادت میں ملک معاشی بحالی کے عمل میں کامیاب ہو گا۔

Recent Posts

گوادر میں 7پاکستانی مزدوروں کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کرتا ہوں،وزیرداخلہ بلوچستان

صوبائی حکومت کی جانب سے لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ واقعے میں ملوث عناصر…

3 mins ago

کم عمر لڑکیوں کا نکاح : لاہور ہائیکورٹ کا نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر لڑکیوں کے نکاح کے معاملے میں عدالت نے نکاح رجسٹرار کے…

20 mins ago

مریم نوازشریف نے ہاکی ٹیم کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا…

32 mins ago

جو معافی کا کہہ رہے ہیں وہ ہم سے معافی مانگیں، عمر ایوب

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

کرینہ کپور بھی مشکل میں پڑگئیں، عدالتی نوٹس جاری

مدھیہ پردیش (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی سُپر سٹار کرینہ کپور خان کو اپنی کتاب…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے گریڈ میں قائمقام تعیناتی کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف محکموں میں افسران کی اگلے…

50 mins ago