سیاسی استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، رانا ثنااللہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا . تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی دو بڑے مسئلے تھے ، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا .

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ، جھوٹےوعدے کرکےاقتدار حاصل کیا ، اقتدار حاصل کرکے ملک کو انتقام کی آگ میں جھونک دیا ، ن لیگ کے ہرفرد کےخلاف مقدمات درج کیے . مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نے بدترین انتقام بھگت لیا،قدموں میں نہ لرزش آئی نہ آئےگی ، شفاف انتخابات ہماری نہیں ریاست پاکستان کی ضرورت ہے ، ووٹ کو عزت دیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا . رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ احسن اقبال پراسٹیڈیم بنوانے کا مقدمہ درج کیا گیا ، 32 ارب کے منصوبوں میں کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکے ، نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا . مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں آج نہ چینی مل رہی ہے اور نہ آٹا ، ساڑھے4 سو ارب چینی کی مدمیں عوام سے لوٹ لیےگئے . دوسری جانب اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا . خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے . انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں . . .

متعلقہ خبریں