سیاسی استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، رانا ثنااللہ

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2013 میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی دو بڑے مسئلے تھے ، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ، جھوٹےوعدے کرکےاقتدار حاصل کیا ، اقتدار حاصل کرکے ملک کو انتقام کی آگ میں جھونک دیا ، ن لیگ کے ہرفرد کےخلاف مقدمات درج کیے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم نے بدترین انتقام بھگت لیا،قدموں میں نہ لرزش آئی نہ آئےگی ، شفاف انتخابات ہماری نہیں ریاست پاکستان کی ضرورت ہے ، ووٹ کو عزت دیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ احسن اقبال پراسٹیڈیم بنوانے کا مقدمہ درج کیا گیا ، 32 ارب کے منصوبوں میں کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگاسکے ، نوازشریف کو تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں آج نہ چینی مل رہی ہے اور نہ آٹا ، ساڑھے4 سو ارب چینی کی مدمیں عوام سے لوٹ لیےگئے۔

دوسری جانب اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا۔

خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا تھا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں۔

Recent Posts

گاڑی چوری کی روک تھام، حب میں کراچی اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ چوکیاں قائم کرنیکا فیصلہ

حب(قدرت روزنامہ)کراچی سے گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع حب کے مختلف پولیس…

19 mins ago

پاکستان سے 6 لاکھ سے زائد افغان باشندے وطن واپس لوٹ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت ملک بھر میں غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی…

23 mins ago

ایچ آئی وی مریضوں کے علاج میں درپیش مسائل حل کیے جائیں، ایڈز نیٹ ورک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایچ آئی وی ایڈز نیٹ ورک بلوچستان کے ارکان نے ایچ آئی وی ایڈزکے…

30 mins ago

رئیسانی روڈ تا پودگلی چوک سڑک کی عدم تکمیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد کاکڑ نے کرپشن اور کرپٹ افراد…

37 mins ago

وفاقی ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، جام کمال کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت جام کمال نے انکشاف کیا ہے کہ…

49 mins ago

عبدالحئی بلوچ کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کیا جائے، لواحقین کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آواران سے مبینہ طور پرلاپتہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ…

1 hour ago