حکومت کوئی ایک کارنامہ دیکھا دے جو اس نے پورا کیا ہو ، خواجہ محمد آصف

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت کوئی ایک کارنامہ دیکھا دے جو اس نے پورا کیا ہو . تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں نوازشریف نے فتح پر مبارک باد کے میسج کیے .

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں یہ فیصلہ کن سروے ہے ، مسلم لیگ ن نے کنٹونمنٹ کے الیکشن میں 28 فیصد کامیابی حاصل کی ، پاکستان تحریک انصاف نے 27 فیصد جبکہ آزاد امیدوار 23 فیصد رہے ، الیکشن صاف اور شفاف ہونے چاہئیں . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف ہوئے تو ہر جگہ سے میاں نواز شریف کے سپاہی جیتں گے ، کنٹونمنٹ الیکشن میں کامیابی میاں نواز شریف کی خدمت کا صلہ ہے ، نواز شریف نے اسی مقام پر موٹروے کا وعدہ کیا تھا جسے پورا کر کے دکھایا . خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجاب میں ملتان ، صادق آباد سے لے کر اٹک تک ترقی کی بنیاد 90 کی دہائی کے آخر میں شہباز شریف نے رکھی ، ایل این جی کی ایمر جنسی میں بنیاد رکھی ، میں اس کا گواہ ہوں ، ہم نے عہد کیا تھا الیکشن سے قبل بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنا ہے . انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیس کی لوڈ شیڈنگ ختم کی ، 112 پر ڈالر چھوڑ کر گے تھے آج 172 پر ہے ، اس وقت افراتفری کی فضاء قائم ہے ، ہمیں اچھے حالات دکھائی نہیں دے رہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس چلی گئی ، انگلینڈ ٹیم نے دورہ کرنا ہے ، اب وہ کیا فیصلہ کرتی ہے معلوم نہیں . . .

متعلقہ خبریں