اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی۔عمران خان نے درخواست میں وزارتِ قانون کو مستقبل میں جیل ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے سے روکنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرائل کورٹ کی اٹک جیل منتقلی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے اور درخواست زیرالتواء ہونے کے دوران وزارت قانون نے ویسا ہی نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا، وزارت قانون نے این او سی جاری کیا کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں۔
درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزارتِ قانون کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا وزارت قانون ایسا نوٹیفیکیشن جاری کر سکتی ہے، ہائیکورٹ طے کرے کہ کیا ٹرائل جج وزارتِ قانون کے نوٹیفیکیشن کا پابند ہوگا۔استدعا ہے کہ مرکزی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کارکنوں سے حلف لیتے ہوئے کہا…
ممبئی(قدرت روزنامہ)سپر سٹار اداکار اجے دیوگن نے ساتھی اداکار اکشے کمار کی صبح سویرے اٹھنے…
کنبرا (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلوی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف سب سے زیادہ…
26 افراد جاں بحق ہوئے، 7 تا 8 کلو بارود استعمال ہوا، تحقیقاتی ٹیموں نے…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ و رقاصہ دیدار…