رنبیر کپور’آن لائن سٹے بازی’ کیس میں طلب


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کو آن لائن سٹے بازی کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقاتی ایجنسی نے طلب کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے 6 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور کے علاوہ کم از کم 15 سے 20 مشہور شخصیات تحقیقاتی ایجنسی کے اسکینر کی زد میں ہیں، جن میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم، راحت فتح علی خان، نیہا ککڑ، بھارتی سنگھ، علی اضغر، ٹائیگر شرف اور سنی لیون سمیت دیگر نامور شخصیات شامل ہیں۔
مہادیو بُک ایپ، ایک آن لائن سٹے بازی کا پلیٹ فارم ہے جس کی بھارتی پولیس اور تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ ماہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ تحقیقاتی ایجنسی نے آن لائن سٹے بازی کیس کے سلسلے میں بھارتی 417 کروڑ کے اثاثے ضبط کیے تھے۔
تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق کمپنی کے پروموٹرز کا تعلق بھارت سے ہے جبکہ گیمنگ ایپ کا مرکزی ہیڈ آفس متحدہ عرب امارات میں ہے جہاں سے یہ ایپ چلائی جاتی ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

7 mins ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

24 mins ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

27 mins ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

36 mins ago