کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت


کراچی(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ میں کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) اور کے الیکٹرک کے درمیان اربوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو تنازع کے حل کے لیے ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت کردی۔
وکیل کے ایم سی عمر لاکھانی نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 5.7 ارب روپے کے ایم سی کو ادا کرنے ہیں جب کہ کے الیکٹرک کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ کے ایم سی کو 1.1 ارب روپے کے الیکٹرک کو ادا کرنے ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کے ایم سی کا تو دعویٰ ہے کہ کے الیکٹرک نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بجلی کاٹ دی، بہتر نہ ہو کہ دونوں ادارے آپس میں تصفیہ کر لیں، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن مفت بجلی تو نہیں لے سکتی۔
چیف جسٹس نے کے ایم سی کے وکیل سے کہا کہ کے الیکٹرک اگر ضرورت سے زائد بلز نہیں لے رہا تو ادائیگی میں کیا مسئلہ ہے؟ کراچی کو اندھیرے میں ڈبونے کے سیاسی اثرات بھی ہوں گے، میئر کراچی خود بھی وکیل ہیں، بہتر ہو گا میئر کراچی کو اعتماد میں لے کر معاملات طے کر لیں، کے الیکٹرک اگر بجلی کی ترسیل معطل کرتا ہے تو اس کا خمیازہ کراچی کو بھگتنا پڑے گا۔ عدالت نے فریقین کو ثالث کا نام تجویز کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Recent Posts

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

5 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

7 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

10 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

10 mins ago

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

18 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

42 mins ago