اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں اضافہ کے باعث ملکی قرضوں اور بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہو رہا ہے۔100 بیسز پوائنٹ بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ ہوا اور تقریباً7 سو ارب روپے کی کرنسی کی گردش میں کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ بڑھا کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں کسی بینک کے ڈیفالٹ ہونے پر ڈیپازیڑز پروٹیکشن کارپوریشن اس بینک کی بحالی کیلئے اقدامات کرے گی
علاوہ ازیں سولر پینل کی درآمدات کی مد میں کمپنیوں کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے اورسات کمپنیوں کی جانب سے پانچ سالوں میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کئے جانے کا بھی انکشاف ہوا۔یہ انکشافات بدھ کو سینٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کی زیر صدارت ہونے والیسینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں کئے گئے۔
ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں اضافہ کے باعث ملکی قرضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہوا ہے اور تقریباً7 سو ارب روپے کی کرنسی سرکولیشن میں کمی ہوئی ، لوگوں نے کرنسی بینک اکاوٴنٹس میں منافع حاصل کرنے کیلئے ڈپازٹ کرائی، ریکارڈ کے مطابق جنوری 2023 سے جون تک پالیسی ریٹ میں 500 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا
چیئرمین خزانہ کمیٹی نے کہا کہ پالیسی ریٹ بڑھنے سے 26 ٹریلین روپے بینک اکاوٴنٹس میں ڈپازٹ کرائے،جس پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پالیسی ریٹ بڑھا کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سیاسی افراد کو اکاوٴنٹ کھلوانے میں مشکلات ختم کریں جس پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ ہر بینک میں ایک فوکل پرسن ہے اس معاملے کو حل کرنے کیلئے سیاسی افراد کو کسی بھی مشکل میں بینک کے فوکل پرسن سے رابطہ کرنا چاہیے جس پر کمیٹی کی رکن سینٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اگر ایک آدمی ٹیکس دہندہ ہے تو اس کا بینک اکاوٴنٹ ہر صورت کھلنا چاہیے۔ برطانیہ میں اس طرح کہ ایک کیس میں بینک کے سی ای او کو فارغ کر دیا
سینٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو ایسی کسی شکایت پر متعلقہ بینک کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے یہ بنیادی انسانی حقوق اور آئین اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہےکامل علی آغا نے کہا کہ جو بندہ بینک اکاوٴنٹ کھلوا رہا ہے وہ تو رقم کو دستاویزی بنا رہا ہے اب بینک اتنے منافع بخش ہو گئے ہیں کہ انکو کسی کی پروا نہیں ہے پہلے تو بینک کیش لینے بندہ گھر بھی بھیج دیا کرتے تھے
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ بینکوں کو اب حکومت کی شکل میں بہترین صارف مل گیا ہے ، کاروبار تو اتنے زیادہ شرح سود پر چل ہی نہیں سکتے ملک میں کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہےوزارت خزانہ حکام نے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد اضافہ سے قرض کے حجم میں 600 ارب روپے کا اضافہ ہو جاتا ہےڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے شرح سود بڑھانا پڑی
کامل علی آغا نے جواب میں کہا کہ شرح سود میں اضافے سے گندم دالیں سبزیاں اور گھی کم از کم 30 فیصد مہنگے ہوئےذیشان خانزادہ نے کہا کہ بینکوں کے ڈیپازٹ میں بہت اضافہ ہوا ہے مگر صارف کو کوئی فائدہ نہیں ہے کاروباری لوگوں کیلئے پرانے قرض پر سود ادا کرنا مشکل ہو گیا۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مرکزی بینک کے پاس مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی ریٹ کے علاوٴہ کوئی اور ٹول نہیں ہے مہنگائی میں کمی آئی تو پالیسی ریٹ میں کمی ہو گی پالیسی ریٹ بڑھنے سے کاروباری اداروں کے ڈیفالٹ کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے تاہم ابھی تک ایسی صورت حال نہیں ہے، اس سال مئی میں افراط زر 38 فیصد تھی جو 11 فیصد کم ہو کر اگست میں 27 فیصد پر آ گئی
چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایک سال میں بینکوں کے ڈیپازٹ میں 26 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے : یہ ساری رقم مارکیٹ میں لگنا تھی اسٹیٹ بینک یہ رپورٹ دے کہ جب شرح سود 7 فیصد تھی تو غذائی اشیاء کی کیا قیمت تھی اور 22 فیصد پر کیا ہے شرح سود بڑھنے سے کارخانے بند ہوئے ہیں اسٹیٹ بینک انکو دوبارہ چلانے کیلئے اقدامات کرے آئی ایم ایف کو اس چیز کا احساس دلانے کیلئے بات چیت کی جائے
ممبر کسٹمز پالیسی نے بتایا کہ سولر پینل کی درآمد پر 21 بینکوں سے تفصیلات مانگی ہیں ایک امپورٹر نے 14 ارب روپے اور دوسرے نے 11 ارب روپے کیش بینکوں میں جمع کروائے اگر بینک پہلے ریڈ فلیگ لہرا دیتے تو اس کو پہلے روک لیتے سات کمپنیوں نے پانچ سالوں میں 70 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی
جس پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یہ سارا کام اس وقت ہوا جب ملک میں ایل سی کھولنے پر پابندی تھی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ جب اسٹیٹ بینک نے درآمد کی اجازت دینا شروع کی تو اس میں یہ مشکوک درآمدات نظر آئیں یہ تجارتی منی لانڈرنگ تھی بینکوں نے انکے خلاف 37 دفعہ مشکوک ٹرانزیکشن رپورٹ جاری کی اگر 20 لاکھ سے زیادہ کیش رقم جمع کروائی جائے تو بینک اس کو ایف ایم یو کو رپورٹ کرتا ہے ان درآمدات کے ذریعے رقم باہر بھجوائی جا رہی تھیں
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ سولر کی درآمدات زیرو ریٹیڈ تھیں اسکو انھوں نے رقم باہر بھجوانے کیلئے استعمال کیا
جس پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ کسٹمز والے تمام چیزیں دیکھتے ہیں یہ مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا یہ بہت الرامنگ بات ہے اس کا نوٹس لیا جانا اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے تحقیقات ہونا چاہیےجس پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ کسٹمز کا مال پورٹ پر کلیئر ہوتی ہے اگر پورٹ پر دیکھتا جاتا تو یہ کام رک سکتا تھا اب تحقیقات سے ہی پتہ چلے گا کہ یہ کام کیسے ہوا ایف ایم یو کی طرف سے مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ ملتی ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…