منال خان کو شادی کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ منال خان کی شادی کو اپنی شادی کے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے اور وہ اس کے حوالے سے کیا سوچتی ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا ہے . حال ہی میں اداکارہ منال خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے بتایا ہے .

اس ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’آپ کو شادی کے ایک ہفتے بعد کیسا محسوس ہورہا ہے؟ ‘ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ منال خان کہتی ہیں کہ ’ ویسا ہی لگ رہا ہے جیسا شادی سے پہلے لگتا تھا مطلب بہت اچھا محسوس کررہی ہوں‘ . اسکے علاوہ بھی ادا کارہ منال خان سے شادی پر ملنے والے تحائف کے حوالے سے پوچھا گیا ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھ سے زیادہ احسن کو تحفے ملیں ہیں . بعدازاں اداکارہ منال خان سے لوگوں کو شادی کے حوالے سے نصیحت کرنے کا بولا گیا تو اداکارہ نے جواب میں کہا کہ ’شادی کریں ، خوش رہینگے‘ .   خیال رہے کہ ویڈیو میں سوال کرنے والے اداکار احسن محسن اکرام ہیں جو اپنی بیوی منال خان کے ہمراہ ایک ڈنر پر آئیں ہیں اور ان سے شادی کے حوالے سے سوال کر رہے ہیں . اسی دوران منال خان نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ احسن محسن اکرام کو شادی سے بہت ڈر لگ رہا تھا . واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی رواں ماہ 10 ستمبر کے روز شادی ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں