عوام کے پاس پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں،شرجیل میمن

پشاور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عوام کے پاس پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں،کوئی کتنے ہی دعوے کر لے بلاول کو وزیراعظم بنا کر رہیں گے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سوئپ کرے گی، عوام کے پاس تمام مسائل سے نکلنے کیلئے پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی چوائس نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اداروں میں پیپلز پارٹی کے دور میں مزدوروں کو شیئر ہولڈر بنایا گیا، پاکستان کی موجودہ صورتحال کی بہتری میں پیپلز پارٹی کردار ادا کر سکتی ہے، پی ٹی آئی حکومت جب گئی پاکستان کو دو چیلنجز درپیش تھے، پاکستان کو معیشت اور خارجہ سطح پر آئسولیشن جیسے چیلنجز تھے،معیشت کی بہتری کیلئے مسلم لیگ ن نے اپنا کردار کیا، بلاول بھٹو نے پاکستان کے دیگر ملکوں سے تعلقات بحال کیے، آصف علی زرداری واحد لیڈر ہیں جو سیاست دانوں کو ایک میز پر بٹھا سکتے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ رکھنی چاہیے، سب کو اندازہ ہے پاکستان میں کس قسم کی سیاست ہوتی رہی ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی کے ادوار میں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، پیپلز پارٹی نے پر امن طریقے سے جدوجہد کی ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ جلد از جلد الیکشن ہوں، جسے عوام چنے وہ پارٹی ملک کو سنبھالے، معیشت تب ٹھیک ہوگی جب آصف زرداری کے وژن پر کام کریں گے، آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد ڈالی، سابق صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کم کرکے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کی قیادت میں عمران خان کی رہائی کیلیے تحریک کا آغاز ہوچکا، خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان…

1 hour ago

باجوڑ میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پُل کے قریب دھماکے…

1 hour ago

وزیراعظم کے دورے میں تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے معاملات آگے بڑھے ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات اور نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز…

1 hour ago

سمجھ نہیں آتی آئی ایم ایف مراعات میں کمی کیلیے حکومت پر زور کیوں نہیں ڈالتا، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

2 hours ago

یو اے ای نے کراچی اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی ایشن سیکیورٹی عالمی معیار کے مطابق قرار دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پر ایوی…

2 hours ago

توہین رسالتؐ و قرآن کے مرتکب کو پھانسی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیشن عدالت نے توہین رسالتﷺ، توہین قرآن کے مشہور کیس کا فیصلہ…

2 hours ago