مہاجرین اور منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، آئی جی پولیس بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد ،کاروبار کو ضبط اورمنشیا ت کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بدھ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت حال میں منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اعلیٰ سطح اجلا س منعقدہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر ، کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری اور تما م رینجز کے ڈی آئی جیز ، ایس ایس پیز اور ضلعی ایس پیز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔ اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد، کاروبار کو ضبط ،قانونی دستاویزات نہ رکھنے والوں کے خلا ف کریک ڈا?ن ،منشیا ت کے خلاف پولیس کی جانب سے جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لانے ،منشیا ت فروشی کے اڈوں کو فل فور مسمار ،منشیا ت فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی پو لیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے ٹھوس اقدامات شروع کئے جائیں بلوچستان پولیس سے منسلک تین اہم ایجنڈہ پوائنٹس میں سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور منشیا ت کے خلاف پولیس فورس حرکت میں آچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بلوچستان پولیس اب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اسمگلنگ کی روکھ تھام کے لئے بلوچستان پولیس دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں سے پولیس کا تعاون جاری رہے گابلوچستان پولیس وزیر اعظم کی ہدایت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر نگرانی اپنی پوری پیشہ ورانہ صلا حیت کو بروئے کار لائے گی۔

Recent Posts

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

2 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

13 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

21 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

31 mins ago

پنجاب: اسموگ کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع، تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی بھی برقرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…

46 mins ago

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

7 hours ago