مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں بے ضابطگیوں کا نوٹس اور شعبے کو تحفظ دیا جائے، سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سےکرٹری جنرل سلطان محمد خان‘مرکزی چیئرمین عبدالستار ‘مرکزی فنانس سیکرٹری عبدالستار جونیئر،انفارمیشن سیکرٹری منظور احمد بلوچ،صوبائی چیئرمین محمد زمین اورآل پاکستان لیبر فیڈریشن بلوچستان کے چیئرمین شاہ علی بگٹی نے کوئلے کی کانوں میں بڑھتے ہوئے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مائن ورکرز کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائیں،حادثات کے نتیجے میں زخمی اور معذور ہونے والے کان کنوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور محنت کشوں کی صحت و سلامتی کے اصولوں کو نظرانداز کرکے کی جانے والی مائنز الاٹمنٹ فوری طور پر منسوخ کی جائے پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی سےکرٹری جنرل سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ڈائریکٹر جنرل اور سیکرٹریز مائنز اپنے کام سے غفلت کے مرتکب ہو رہے ہیں‘ مائنز ایکٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مائنز کی الاٹمنٹ کی جا رہی ہے ، مائنز کو ٹھیکیداروں اور پیٹی ٹھیکیداروںکے ذریعے چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں،بلوچستان مائنز ڈپارٹمنٹ میں ابھی تک مائنز بورڈ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی کسی حادثے کی صورت میں کان کنوں کو ریسکیوکرنے کیلئے ایمبولینس مہیا کی گئی ہے جبکہ مائنز ورکروں کو ریسکیوکرنے کے حوالے سے تربیت بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی ورکرز پر مشتمل ریسکیو ٹیمیں ہی تشکیل دی گئی ہیںپاکستان سینٹرل ما ئنز لیبر فیڈریشن کے مر کز ی چیئرمین کا کہنا تھا کہ مائنز ڈپارٹمنٹ میں میرٹ کے برعکس سفارشی بھرتیاں کی گئی ہیں اور عدالتی آڈرز کے باوجود حقداروں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا،ہم نگراں وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ مائنز ڈپارٹمنٹ بلوچستان میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، مائنز میں ہونے والے حادثات کی روک تھام کیلئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

8 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

20 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

38 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

48 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

57 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago