کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پورے ملک میں ان پر کریک ڈاؤن ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اے پی ڈی ایم اور پی ڈی ایم کے اعلامیے ملکی مسائل کے حل پر مبنی اعلامیے تھے لیکن بدقسمتی سے اُن پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ سیاسی پارٹیوں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے، ملک میں ایک نئے جمہوری محاذ کی تشکیل کی ضرورت ہے۔ PDM اور APDM کے پروگراموں سے انحراف کی صورت میں ملک بحرانوں میں گرچکا ہے۔حالیہ ڈیجیٹل مردم شماری پر بلا جواز کٹ اور اس کے نتیجے میں ECP کی غیر منصفانہ حلقہ بندیاں پورے ملک میں پشتون کو ان کی حقیقی نمائندگی سے محرومی کا کھلی مظہر ہیں جو مکمل طور پر ناقابل قبول ہیں۔پشتونوں کے ساتھ ناروا سلوک اور پورے ملک میں ان پر کریک ڈاؤن ناقابل بیان اور ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیورنڈ خط پر تجارت بند رکھنے چمن، توبہ اچکزئی، بادینی، قمر الدین کاریز، غلام جان بند، انگور اڈہ، طور خم پر مسلسل تجارت بند کرنا پشتون معاشی قتل عام کے متراف ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…