خودکش حملوں کی بیشتر کارروائیوں میں افغان شہری ملوث تھے، آئی جی پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ) آئی جی خیبر پختون خوا پولیس نے کہا ہے کہ خود کش حملوں کی بیشتر کارروائیوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں میں افغان شہری ملوث پائے گئے ہیں۔ پشاور پولیس لائن ، ہنگو مسجد خود کش حملہ بھی افغان دہشت گردوں ہی نے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ باجوڑ ، علی مسجد پر حملہ بھی افغان خود کش بمباروں نے کیا تھا۔ خیبرپختون خوا میں ہونے والےخودکش حملوں میں 75 فیصد حملہ آور افغان شہری تھے۔ خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس سے پتا چلا کہ وہ افغان شہری تھے۔

آئی جی کے پی کے کا مزید کہنا تھا کہ بھتہ خوری میں ملوث مقامی اورافغان شدت پسند گرفتار ہوئے ہیں۔ رواں سال بھتے کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے۔ بھتہ خوروں سے متعلق 49 کیسز کا سراغ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ پشاورکی بڑی کاروباری شخصیت کی بھتہ کالز کا سراغ بھی لگایاگیا جب کہ چترال، مہمند، باجوڑ سے بھی بھتہ خور پکڑے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے لوکل کنٹریکٹر سے بھتہ لینے والے بھی پکڑے گئے۔ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے بھتہ کالز میں کمی آئی ہے۔ ایک سال قبل بھتہ کالزسے متعلق باقاعدہ ڈیٹا نہیں رکھاجاتاتھا۔

آئی جی پولیس پختونخوا نے کہا کہ صوبے میں ایک گروپ کے ساتھ ملوث 2 پولیس اہل کاروں کے ساتھ مجرموں والا سلوک کیا۔ دونوں پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج کرکے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو رکن صوبائی اسمبلی کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوان کو پولیس نے…

6 mins ago

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان فائنل میچ میں بارش کا کتنا امکان ہے ؟ جانئے

بارباڈوس (قدرت روزنامہ )بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا فائنل کل…

12 mins ago

پاکستان کا الیکشن سب سے جھوٹا دھاندلی زدہ الیکشن تھا، محمودخان اچکزئی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی…

13 mins ago

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )عمران خان نے لیڈر شپ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت نہ…

15 mins ago

بلوچستان اسمبلی میں 47 ارب روپے سے زائد کے 45 مطالبات زر کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے مالی سال 2023-24کے 47ارب روپے سے زائد کے 45مطالبات زر پیش…

18 mins ago

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، پارلیمنٹرین بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے پارلیمنٹرین، انسانی حقوق ،سول سوسائٹی اور مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے اس…

25 mins ago