افغان مہاجرین کی جائیداداورکاروبار کو ضبط کرینگے، آئی جی پولیس بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد،کاروبار کو ضبط اورمنشیا ت کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ بدھ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخا لق شیخ کی زیر صدارت حال میں منعقد ہونے والے اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کیلئے اعلیٰ سطح اجلا س منعقدہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی پولیس جواد احمد ڈوگر، کمانڈنٹ بی سی سلمان چوہدری اور تما م رینجز کے ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ضلعی ایس پیز نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تناظر میں غیرقانونی افغان مہاجرین کی جائیداد، کاروبار کو ضبط،قانونی دستاویزات نہ رکھنے والوں کے خلا ف کریک ڈاؤن،منشیا ت کے خلاف پولیس کی جانب سے جاری کاروائیوں میں مزید تیزی لانے،منشیا ت فروشی کے اڈوں کو فل فور مسمار،منشیا ت فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے آئی جی پو لیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے ٹھوس اقدامات شروع کئے جائیں بلوچستان پولیس سے منسلک تین اہم ایجنڈہ پوائنٹس میں سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور منشیا ت کے خلاف پولیس فورس حرکت میں آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کے خلاف بلوچستان پولیس اب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اسمگلنگ کی روکھ تھام کے لئے بلوچستان پولیس دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف متعلقہ اداروں سے پولیس کا تعاون جاری رہے گابلوچستان پولیس وزیر اعظم کی ہدایت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر نگرانی اپنی پوری پیشہ ورانہ صلا حیت کو بروئے کار لائے گی۔

Recent Posts

”محمد رضوان ورلڈکپ میں اپنی ناقص پرفارمنس کو چھپا نے کے لیے مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں،، احمد شہزاد کاتہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو…

35 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں کمی کب ہوگی ؟ وفاقی وزیر توانائی کا اہم بیان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کی…

37 mins ago

بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں داخل، آج رات سے موسلادھار بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا طاقتور سسٹم ملک میں…

1 hour ago

حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل…

1 hour ago

راولپنڈی میں گھر کا واحد کفیل نوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی(قدرت وزنامہ) تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب…

1 hour ago

صبح 6 بجے ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کردیئے جائیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل صبح 6 بجے سے…

1 hour ago