معاشی بحالی کے لیے ضروری ہے ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں، شہباز شریف

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں . سابق وزیراعظم اور لیگی رہنما شہباز شریف سے لاہور اور پنجاب ٹریڈرز ایسوسی ایشنز کے عہدے داروں اور نمائندوں نے ملاقات کی، جس میں ملکی مجموعی صورت حال اور معیشت کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

شہباز شریف نے تاجر نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف معاشی مشکلات کے حل کا ایجنڈا دیں گے . مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست پر ریاست کو ترجیح دی . نواز شریف کا ایجنڈا قوم کا اتحاد اور معاشی بحالی ہے . انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی اور مہنگائی سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں . قوم کا اتحاد، سیاسی تسلسل اور درست پالیسیوں ہی سے معاشی خود انحصاری اور ترقی یقینی بنا سکتے ہیں . شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ذمے داری دے . مہنگائی سے نجات اور ترقی کی ضمانت دیتا ہوں . . .

متعلقہ خبریں