مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع


لاہور(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن تحقیقات میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی۔ عدالت نے مونس الٰہی کا اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔
نیب نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم مونس الٰہی گرفتاری سے چھپ رہا ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ملزم مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیا جائے۔ احتساب عدالت نے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔ چیئرمین نیب نے بھی 11 اگست کو مونس الٰہی کا ورانٹ گرفتاری جاری کیا، ملزم پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 19اور 20 مئی کو بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوںپر ضروری مرمتی…

2 hours ago

بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں 100ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں…

2 hours ago

کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر…

2 hours ago

خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25 شاہراہ پر دھرناروڈ گزشتہ 22 گھنٹوں سے آمد و رفت کے لئے بلاک

خضدار(قدرت روزنامہ) خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی حامیوں کی جانب سے این 25…

2 hours ago