ذرائع کا کہنا ہے کہ دوشنبے میں گزشتہ روز ہوئی ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے تاجک صدر کو یقین دلایا کہ وہ طالبان پر زور دیں گے کہ طالبان سے محاذ آرائی نہ کرنے والے تاجک رہنماؤں کو افغان حکومت میں نمائندگی دی جائے . وزیرِ اعظم عمران خان نے تاجک صدر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنج شیر میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی جاری رکھی جائے . افغانستان میں سلامتی کونسل مشن کی 6 ماہ کی توسیع دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں افغانستان میں کئی دہائیوں سے جاری پشتونوں اور تاجک برادری میں کشیدگی ختم کرانے پر اتفاق بھی ہوا . . .
(قدرت روزنامہ)پاکستان کی جانب سے افغانستان میں تاجک اور پشتونوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں .
تاجک صدر سے ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرا دی .
متعلقہ خبریں