کراچی (قدرت روزنامہ)چین کے قونصلیٹ جنرل نے کراچی میں گوادر کے رہنے والوں میں روز مرہ کا راشن تقسیم کیا۔
یہ راشن کے عطیات چائنا اوور سیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کی معاونت میں لنیی ٹریڈ سٹی اوور سیز انویسٹمنٹ پاکستان کوآپریشن لمیٹڈ کی جانب سے دیے گئے، راشن میں اشیائے خورد و نوش چاول، آٹا، چینی، تیل اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔
اس امدادی سرگرمی کا مقصد تھا کہ لوگوں کی روز مرہ ضرورت کو پورا کیا جائے اور معاشرے میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھی جائے۔راشن کے اس عطیے پر پاکستانی عوام نے برادر ملک چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ ضرورت مند عوام کے لیے یہ راشن صرف امداد نہیں ان کے حوصلے بڑھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
حکومتِ پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ گوادر کی تعمیر اور بہتر مستقبل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے معترف ہیں اور یہ اقدامات پاک چین آہنی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کراچی میں چین کے قونصلیٹ جنرل نے گوادر کی مسجد اور گوادر ویمن ڈیولپمنٹ ایمپلائیمنٹ سینٹر کو بھی راشن بیگز کا عطیہ دیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…