انڈونیشیا میں 2 سال سے پھنسے PIA کے 2 طیاروں کا تنازع کیا ہے؟


کراچی (قدرت روزنامہ)انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے 2 ایئر بس 320 طیاروں کا تنازع گزشتہ 2 سال سے چل رہا ہے۔ذرائع کے مطابق 2012ء میں لیز پر حاصل کردہ ایئر بس 320 طیاروں کو ستمبر 2021ء میں واپس کیا گیا تھا۔2021ء سے جہازوں کی پارکنگ کی مد میں ادائیگی کی صورت میں قومی ایئر لائن کو خطیر رقم کا نقصان ہو چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 سال سے پی آئی اے کے خرچے پر ہر 1 سے 3 ماہ کے لیے ایک انجینئر انڈونیشیا میں تعینات کیا جاتا ہے، پی آئی اے نے کمپنی کو طیارے کے چیک اپ سمیت دیگر اخراجات ادائیگی کی آفر دی تھی، اس آفر کے ساتھ قومی ایئر لائن 30 ملین ڈالرز ادائیگی پر طیارے خریدنے کی خواہش مند ہے۔
متعلقہ لیزنگ کمپنی نے رجسٹریشن نمبر اے پی بی ایل وائی اور اے پی بی ایل زیڈ کے حامل طیاروں کی فروخت سے انکار کر دیا۔2 سال سے طیاروں کی عدم واپسی میں انتظامیہ اور افسران کی عدم توجہی کا بہت بڑا دخل ہے۔
ذرائع کے مطابق طیاروں کے معاملات کے لیے ڈپٹی انجینئر ایسٹ مینجمنٹ کے نام سے نئی پوسٹ بھی تخلیق کی گئی، لیزنگ کمپنی کے ساتھ تیکنیکی اور قانونی وجوہات کی وجہ سے جہازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے دونوں جہازوں کو واپس لانے کے لیے بھرپور انداز سے کام کر رہی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئر بس 320 ساختہ جہازوں کا کرایہ معاف کروا لیا گیا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

45 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

52 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago