بلوچستان کے طلباءو طالبات کسی شعبے میں کسی سے کم نہیں، وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباءو طالبات تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں دیگر علاقوں اور دنیا کے طلباءسے کسی صورت کم نہیں ہیں، بیوٹمز 21سال کی قلیل مدت میں بطور ادارہ اپنا لوحہ ملکی سطح پر منوایا ہے ،استاتذہ اور عملے کا جامعہ کی ترقی میں کلید ی کردار ہے ،ہم بیوٹمز کو عالمی سطح پر معیاری تعلیم کا ادارہ بنائیں گے ۔
یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیوٹمز کی 21سالگرہ کی تقریب اور طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رﺅف سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ آج ہم فخر کے ساتھ بیوٹمز کی 21ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس کامیابی کے پیچھے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے کا غیر متزلزل عزم ہے یہ دن اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس دن ہم عالمی یوم استاتذہ بھی مناتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ادارے کی معیاری تعلیم معاشرے میں بامعنی حصہ ڈال رہی ہےہم بطور ایک ٹیم کے متحد ہوکر اپنی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کر نے کے ساتھ ساتھ اس عمل کو اپنی قوت بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلباء، استاتذہ، ملازمین،اور تمام شراکت داروں کا شکریہ اداکرتاہوں کہ آپ کی محنت اور لگن نے بیوٹمز کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک مایہ ناز ادارہ بنایا ہے طلباءنصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اس سے انکی شخصیت میں نکھار آئےگا نوجوان اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے انہیں تخلیقی کاموں میں صرف کریں تاکہ وہ معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں۔
ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ استاتذہ کے عالمی دن پر فیکلٹی بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جن کی انتھک کاوشوں اور عزم کی بدولت طلباء کی زندگیوں میں اہم تبدیلی آرہی ہے اور وہ اپنے خاندانوں کی امیدیں پوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور عملے کی مشترکہ کاوشیں ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ہم سب متحد ہو کر بیوٹمز کو خطے کاایسا ادارہ بنائیں گے جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

3 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

3 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

9 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

9 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

9 hours ago