اداروں نے تھریٹ الرٹ جاری کیا، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم بھاگ کھڑی ہوئی، نجم سیٹھی کا حیران کن انکشاف
میمو نے کسی خاص خطرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی . اس میمو میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم یا حضرت امام حسینؓ کے چہلم سے متعلق اجتماع کو ستمبر 2021ء کے آخری ہفتے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی گارنٹی دی گئی ہے،میمو میں متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں . یہ تھریٹ ایڈوائزری سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نے اس تھریٹ ایڈوائزری کو پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دی ہے اور اپنے سکیورٹی اداروں پر سوال اٹھا دیا ہے . انہوں نے اس تھریٹ الرٹ کو نیوزی لینڈ کی واپسی کا ذمہ دار قرار دیا ہے . . .