اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دے کر سکیورٹی اداروں پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کور لیٹر کی کاپی شیئر کی، اس میں لکھا تھا کہ براہ کرم کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے معلومات اور ضروری حفاظتی انتظامات کے لیے سنٹرل پولیس آفس، پنجاب لاہور (آپریشنز برانچ) کے فیکس میمو نمبر مورخہ تیرہ ستمبر2021 کی ایک کاپی منسلک کریں۔ میمو نے کسی خاص خطرے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔اس میمو میں کہا گیا کہ نیوزی لینڈ
کرکٹ ٹیم یا حضرت امام حسینؓ کے چہلم سے متعلق اجتماع کو ستمبر 2021ء کے آخری ہفتے میں کسی بھی ممکنہ خطرے کو ناکام بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی گارنٹی دی گئی ہے،میمو میں متعلقہ حکام کو ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ یہ تھریٹ ایڈوائزری سوشل میڈیا پر وائرل ہے، سابق چیئرمین پی سی بی نے اس تھریٹ ایڈوائزری کو پیش کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو کلین چٹ دی ہے اور اپنے سکیورٹی اداروں پر سوال اٹھا دیا ہے۔انہوں نے اس تھریٹ الرٹ کو نیوزی لینڈ کی واپسی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…
26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…
لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…
کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…