نیشنل پارٹی سیاست میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملک محمود خان سلیمان خیل و دیگر کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاست میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی پر یقین رکھتی ہے . جب بھی انتخابات میں مداخلت نہیں یا ہوئی کم ہوا تو عوام نے نیشنل پارٹی پر اعتماد کیا اور نیشنل پارٹی نے گڈ گورننس کے زریعے تعمیری کاموں و اصلاحات اور اقدامات کیے .

ائندہ انتخاب میں بھی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکر تعمیر و ترقی اور خدمت کے عمل کو جاری رکھے گے . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کی عوامی خدمت جہد مسلسل اور سیاست میں انسانیت کا احترام جیسے بلند افکار و نظریات کے بدولت آج نیشنل پارٹی میں بلوچ پشتون ہزارہ پنجابی سندھی سمیت دیگر اقوام و برادری کے لوگ جوق در جوق شامل ہورہے ہیں . انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ جب بلوچستان کے تمام اقوام برادری و مکتبہ فکر کو جوڑنے میں مکمل کامیاب ہوگئے تو کسی کو بھی جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کو پسماندہ رکھے یا ان کی بنیادی و قومی حقوق کو غصب کریں . نیشنل پارٹی کے سربراہ نے پارٹی رہنما ملک روزی شاہ کو شمولیتی پروگرام انعقاد کرنے پر سہراتے ہوئے کہا کہ نئے شامل ہونے والے دوست بھی محنت و عوامی رابطے کے عمل کو جاری رکھتے اور پارٹی پیغام کو آگے بڑھائے . اس موقع پر ملک روزی شاہ اور ڈاکٹر سعید احمد نے بھی خطاب کیا . اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالحبلوچ مرکزی فنانس سیکرٹری حاجی فدا حسین دشتی جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ چیرمین بوہیر بلوچ آغا گل میر عبدالخالق بلوچ نیاز بلوچ یونس بلوچ شہباز ایڈوکیٹ ملک فاروق شاہوانی صدیق لھیتران علی احمد لانگو فدا بلیدی منظور راہی مشکور انور ریاض زہری قیوم سجن ڈاکٹر رمضان ہزارہ نصراللہ شاہوانی رحمت اللہ محمد حسنی فہد ملک جمال شکیل بلوچ حفیظ علی بخش بی ایس او کے مرکزی رہنما نوید تاج بلوچ سمیت دیگر موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں