ہر صورت انگلینڈ کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کی کوششیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہر صورت انگلینڈ کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کی کوششیں، پاک انگلینڈ سیریز کا انعقاد یقینی بنانے کیلئے سفارتی سطح پر رابطے کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یقینی بنانے کیلئے حکومت پاکستان نے خود متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے قبل ہی سفارتی سطح پر رابطے شروع کر دیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے سفارتی رابطوں کے ذریعے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان یر صورت یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب کیوی کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

جس میں پی سی بی نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی پیش کش کردی۔ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ہر لحاظ سے بالکل محفوظ ترین ملک ہے، انگلش ٹیم کو پاکستان میں بھرپور سکیورٹی دی جائے گی۔ پی سی بی نے انگلش بورڈ کو یہ بھی پیشکش کی ہے کہ تمام میچز کو راولپنڈی سے لاہور یا کراچی منتقل کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ آئندہ ایک دو روز میں اپنے جواب سے پی سی بی کو آگاہ کرے گا۔
واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز سکیورٹی خدشات کے باعث منسوخ ہوگئی ہے ۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے آگاہ کیا کہ انہیں سیکورٹی خدشات ہیں، اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پاکستان نے مہمان ٹیم کی سکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، ہم نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کو بھی یہی یقین دہانی کرائی تھی۔
وزیراعظم نے ذاتی طور پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ کرکے انہیں بتایا کہ ہماری سکیورٹی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی ایک بہترین ایجنسی ہے اور مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کیلئے یقینا ایک افسوسناک خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک سکیورٹی خدشات کو ایشو بنا کر دورہ پاکستان منسوخ کردیا ہے، جس پر دنیا بھر کے شائقین کرکٹ اور کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پراپنے بھرپور تاثرات اور جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر پی سی بی کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ ہونے کے بعد سیریز انشورڈ ہونے کے باوجود انشورنس کمپنی سے ایک دھیلا نہیں ملے گا۔

Recent Posts

بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور نظر آتش کردیا

بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں ایک اور موبائل ٹاور نظر آتش کردیالیویز کے مطابق بارکھان میں ایک…

1 min ago

عدالتی نظام کو تباہ کرنےکی سازشی کی جا رہی، آئینی ترمیمی پیکیج کا حالیہ ڈرامہ مسترد کرتے ہیں، وکلاء کنونشن

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان بھر کے وکلاء موجودہ آئین اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور خصوصیات…

9 mins ago

آواران،زمین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے تشدد کیا،پولیس فوری کارروائی کریں ، شہری محمد اشرف

آواران(قدرت روزنامہ)آواران کےعلاقے مشکے کے رہائشی محمد اشرف نے کہا کہ ہمارے آپس میں دو…

18 mins ago

نواب اکبربگٹی کی ہلاکت کے بعد بلوچستان کے حالات میں فرق پڑا لیکن واقعے میں شہید وردی والے ہوئے ، سرفراز بگٹی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی…

24 mins ago

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

36 mins ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

59 mins ago